مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ اسلام کا بنیادی فلسفہ امن اور صرف امن ہے ۔ تشدد کرنے والے اپنے قول سے مسلمان بنتے ہیں لیکن ان کا عمل اسلام سے بہت دور ہے ، اللہ کے ساتھ بغیر واسطے سے اپنا تعلق مضبوط کریں اور توحید کا سبق سیکھیں ۔ مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے خطبہ حج میں کہا اسلام کے دشمن پوری دنیا میں موجود ہیں ، کچھ لوگ امت کی وحدت کو پارا پارا کرنا چاہتے ہیں ، اللہ تعالیٰ نے ہر قسم کا ظلم حرام قرار دے دیا ہے ، گمراہ لوگوں نے مساجد کو بھی نہیں چھوڑا اور دہشت گردی کی تشدد کرنے والے ، فساد پھیلانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ دشمنوں کے عزائم ہیں مسلمانوں کو نقصان پہنچایا جائے ۔ یمن کا ایک گروہ گمراہی کے راستے پر ہے ۔ مسلمانوں کو کسی صورت قتل و غارت گری کی راہ اختیار نہیں کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا اسلام کے دشمن مسلمانوں کو کچلنے کی کوشش کر رہے ۔ اس وقت اسلام
پر چاروں طرف سے حملے ہو رہے ہیں ، آج کے دور میں ہمیں بہترین امت ہونے کا مظاہرہ کرنا ہے ۔ مسلمان سنت نبوی پر عمل کریں تو کوئی طاقت انہیں نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔ کچھ لوگ امت کی وحدت کو پارا پارا کرنا چاہتےہیں اور ان حالات کا مقابلہ اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر کیا جا سکتا ہے ۔ دین اسلام کا بنیادی فلسلہ امن اور صرف امن ہے ۔ مفتی اعظم نے کہا امت مسلمہ کو اسلام کے داخلی اور خارجہ دشمنوں سے باخبر رہنا ہو گا ۔ مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے کہا آج کے زمانے میں فتنہ پھیل چکا ہے ۔ دشمن اسلام کا لبادہ اوڑھ کر امت مسلمہ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔ امت مسلمہ کو اسلام کا لبادہ اوڑھ کر گمراہ کرنے والوں کے خلاف متحد ہونا ہو گا ۔ اسلام کے دشمن پوری دنیا میں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا اسلام کو تمام ادیان پر فوقیت ہے ، اسلام کا بنیادی فلسلہ امن اور صرف امن ہے اور اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنا ہی انسانیت کی معراج ہے ۔